صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حوالہ کا بیان ۔ حدیث 2180

اس شخص کا بیان جس نے اپنے آپ کو اس کام پر لگایا کہ پیٹھ پر بوجھ لا دے پھر اس کو خیرات کر دے اور حمال کی اجرت کا بیان ۔

راوی: سعید بن یحیی بن سعید , یحیی بن سعید , اعمش , شقیق , ابومسعود انصاری

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ انْطَلَقَ أَحَدُنَا إِلَی السُّوقِ فَيُحَامِلُ فَيُصِيبُ الْمُدَّ وَإِنَّ لِبَعْضِهِمْ لَمِائَةَ أَلْفٍ قَالَ مَا تَرَاهُ إِلَّا نَفْسَهُ

سعید بن یحیی بن سعید، یحیی بن سعید، اعمش، شقیق، ابومسعود انصاری روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ہم کو صدقہ کا حکم دیتے تو ہم میں سے کوئی شخص بازار جاتا بوجھ لادتا اور ایک مد اناج حاصل کرتا پھر اس کو خیرات کرتا آج ان میں سے بعض کے پاس لاکھوں روپے موجود ہیں شقیق کا بیان ہے کہ میرے خیال میں انہوں (ابومسعود) نے اپنی ہی ذات کو مراد لیا ہے۔

Narrated Abu May' id Al-Ansari:
Whenever Allah's Apostle ordered us to give in charity we would go to the market and work as porters to earn a Mudd (two hand-fulls) (of foodstuff) but now some of us have one-hundred thousand Dirhams or Diners. (The sub-narrator) Shaqiq said, "I think Abu Mas'ud meant himself by saying (some of us) .
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں