صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ کھیتی اور بٹائی کے متعلق ۔ حدیث 2233

یہود سے مزارعت (بٹائی) کرنے کا بیان ۔

راوی: ابن مقاتل , عبداللہ , عبیداللہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَی خَيْبَرَ الْيَهُودَ عَلَی أَنْ يَعْمَلُوهَا وَيَزْرَعُوهَا وَلَهُمْ شَطْرُ مَا خَرَجَ مِنْهَا

ابن مقاتل، عبداللہ ، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کو خیبر کی زمین اس شرط پر دی کہ اس میں محنت اور کاشتکاری کریں اور ان کو ان کی پیداوار کا نصف ملے گا۔

Narrated Ibn 'Umar:
Allah's Apostle gave the land of Khaibar to the Jew's on the condition that they work on it and cultivate it, and be given half of its yield.

یہ حدیث شیئر کریں