صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ قرض لینے اور قرض ادا کرنے کا بیان ۔ ۔ حدیث 2299

بیع، قرض اور امانت میں اگر کوئی شخص اپنا مال مفلس کے پاس پائے تو وہ اس کا زیادہ مستحق ہے اور حسن بصری نے کہا کہ جب دیوالیہ ہو جائے، اور یہ ظاہر ہو جائے تو نہ اس کا آزاد کرنا اور نہ اس کی خرید وفروخت جائز ہے ۔ اور سعید بن مسیب نے کہا کہ جس شخص نے دیوالیہ ہونے سے پہلے اپنا حق لے لیا، اس کے متعلق حضرت عثمان نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کا ہے، اور جس نے اپنا مال پہچان لیا، تو وہ اس کا مستحق ہے ۔

راوی: احمد بن یونس , زہیر , یحیی بن سعید , ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم , عمر بن عبدالعزیز , ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَدْرَکَ مَالَهُ بِعَيْنِهِ عِنْدَ رَجُلٍ أَوْ إِنْسَانٍ قَدْ أَفْلَسَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِه قال ابوعبد الله هذه الاسناد کلهم علی القضائ يحيی بن سعيد وابوبکر بن محمدوعمربن عبدالعزيز وابوبکر بن عبد الرحمن وابوهريرة کانوا کلهم الی المدينة

احمد بن یونس، زہیر، یحیی بن سعید، ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم، عمر بن عبدالعزیز، ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے یا یہ کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے اپنا مال کسی آدمی کے پاس بعینہ پا لیا، جو مفلس ہو گیا، تو وہ اس مال کا زیادہ مستحق ہے، ابوعبداللہ کہتے ہیں اس سند کے تمام راوی مدینہ کی قضا پر مامور رہے یعنی یحیی بن سعید، ابوبکر بن محمد، عمر بن عبدالعزیز، ابوبکر بن عبدالرحمن اور ابوہریرہ۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "If a man finds his very things with a bankrupt, he has more right to take them back than anyone else."

یہ حدیث شیئر کریں