صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ہبہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 2487

ہدیہ کی ابتداء کن لوگوں سے کی جائے اور بکر نے بواسطہ عمرو بکیر کریب (ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے غلام) بیان کیا کہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی لونڈی آزاد کر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا اگر تو اسے اپنے ماموں کو پہنچا دیتی تو تجھ کو بہت زیادہ ثواب ہوتا۔

راوی: محمد بن بشار محمد بن جعفر شعبہ ابوعمران جونی طلحہ بن عبداللہ جو بنی تمیم بن مرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَی أَيِّهِمَا أُهْدِي قَالَ إِلَی أَقْرَبِهِمَا مِنْکِ بَابًا

محمد بن بشار محمد بن جعفر شعبہ ابوعمران جونی طلحہ بن عبداللہ جو بنی تمیم بن مرہ کے ایک آدمی تھے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے دو پڑوسی ہیں ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان دونوں میں سے جس کا دروازہ تمہارے قریب ہو۔

Narrated Aisha:
I said, "O Allah's Apostle! I have two neighbors; which of them should I give a gift to?" The Prophet said, "(Give) to the one whose door is nearer to you."

یہ حدیث شیئر کریں