صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز استسقاء ۔ حدیث 978

بارش کی زیادتی کے سبب سے جب راستے بند ہوجائیں تو دعا کرنے کا بیان

راوی: اسمٰعیل , مالک , شریک بن عبداللہ بن ابی نمر , انس بن مالک

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ شَرِيکِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَکَتْ الْمَوَاشِي وَانْقَطَعَتْ السُّبُلُ فَادْعُ اللَّهَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمُطِرُوا مِنْ جُمُعَةٍ إِلَی جُمُعَةٍ فَجَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَتْ الْبُيُوتُ وَتَقَطَّعَتْ السُّبُلُ وَهَلَکَتْ الْمَوَاشِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ عَلَی رُئُوسِ الْجِبَالِ وَالْآکَامِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ فَانْجَابَتْ عَنْ الْمَدِينَةِ انْجِيَابَ الثَّوْبِ

اسماعیل، مالک، شریک بن عبداللہ بن ابی نمر، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے مویشی مر گئے، راستے بند ہوگئی اس لئے آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تو ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک بارش ہوتی رہی، ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے گھر منہدم ہوگئے، راستے بند ہوگئے، لوگوں کے جانور مر گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یا اللہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور ٹیلوں اور نیچے کے نالوں اور درختوں کے اگنے کی جگہ بارش برسا، چنانچہ بدلی مدینہ سے پھٹ گئی جس طرح کپڑا پھٹ جاتا ہے۔

Narrated Anas bin Malik: A man came to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! Livestock are destroyed and the roads are cut off. So please invoke Allah." So Allah's Apostle prayed and it rained from that Friday to the next Friday. Then he came to Allah's Apostle I and said, "O Allah's Apostle! Houses have collapsed, roads are cut off and the livestock are destroyed." So Allah's Apostle (p.b.u.h) prayed, "O Allah! (Let it rain) on the tops of mountains, on the plateaus, in the valleys and over the places where trees grow." So the clouds cleared away from Medina as clothes are taken off.

یہ حدیث شیئر کریں