صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1193

ابوجہل کے قتیل کا بیان ۔

راوی: محمد بن مثنیٰ ابن ابی عدی سلیمان تیمی انس

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ يَنْظُرُ مَا فَعَلَ أَبُو جَهْلٍ فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَائَ حَتَّی بَرَدَ فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ أَنْتَ أَبَا جَهْلٍ قَالَ وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ أَوْ قَالَ قَتَلْتُمُوهُ

محمد بن مثنیٰ ابن ابی عدی سلیمان تیمی حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن فرمایا کہ ابوجہل کو دیکھ کر کون اس کی خبر لاتا ہے؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر گئے اور دیکھا کہ عفراء کے بیٹوں نے ابوجہل کو مار مار کے بے دم کردیا ہے آپ نے اس کی داڑھی پکڑ کر فرمایا کیا تو ابوجہل ہے؟ اس نے جواب دیا مجھ سے بڑا آدمی کون ہو سکتا ہے جس کو اس کی قوم یا تم لوگوں نے ہلاک کیا ہو۔

Narrated Anas:
On the day of Badr, the Prophet said, "Who will go and see what has happened to Abu Jahl?" Ibn Mas'ud went and found that the two sons of 'Afra had struck him fatally. 'Abdullah bin Mas'ud got hold of his beard and said, "'Are you Abu Jahl?" He replied, "Can there be a man more superior to one whom his own folk have killed (or you have killed)?"

یہ حدیث شیئر کریں