صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ حیلوں کا بیان ۔ حدیث 1895

نکاح میں حیلہ کرنے کا بیان

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , یحیی بن سعید , قاسم سے روایت کرتے ہیں کہ جعفر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ وَلَدِ جَعْفَرٍ تَخَوَّفَتْ أَنْ يُزَوِّجَهَا وَلِيُّهَا وَهِيَ کَارِهَةٌ فَأَرْسَلَتْ إِلَی شَيْخَيْنِ مِنْ الْأَنْصَارِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُجَمِّعٍ ابْنَيْ جَارِيَةَ قَالَا فَلَا تَخْشَيْنَ فَإِنَّ خَنْسَائَ بِنْتَ خِذَامٍ أَنْکَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ کَارِهَةٌ فَرَدَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِکَ قَالَ سُفْيَانُ وَأَمَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ عَنْ أَبِيهِ إِنَّ خَنْسَائَ

علی بن عبداللہ ، سفیان، یحیی بن سعید، قاسم سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خاندان کی ایک عورت کو خوف ہوا کہ ان کا ولی ان کا نکاح کردے گا جو انہیں ناپسند تھا تو انہوں نے انصار میں سے دوبڈھوں یعنی عبدالرحمن اور مجمع کو جو جاریہ کے بیٹے تھے کہلا بھیجا تو ان دونوں نے کہا کہ تم اندیشہ نہ کرو، خنساء بنت خذام کا نکاح ان کے والد نے کردیا تھا جو کہ انہیں ناپسند تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے نکاح کو فسخ کردیا۔ سفیان نے کہا میں نے عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سنا وہ اپنے والد سے نقل کرتے تھے کہ خنساء (کا نکاح ان کے والد نے کردیا تھا) ۔

Narrated Al-Qasim:
A woman from the offspring of Ja'far was afraid lest her guardian marry her (to somebody) against her will. So she sent for two elderly men from the Ansar, 'AbdurRahman and Mujammi', the two sons of Jariya, and they said to her, "Don't be afraid, for Khansa' bint Khidam was given by her father in marriage against her will, then the Prophet cancelled that marriage." (See Hadith No. 78)

یہ حدیث شیئر کریں