صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 380

بھنی ہوئی چیز کھانے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ بھنا ہوا بچھڑا لے کر آئے

راوی: علی بن عبداللہ , ہشام بن یوسف , معمر , زہری , ابوامامہ بن سہل , ابن عباس , خالد بن ولید

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَبٍّ مَشْوِيٍّ فَأَهْوَی إِلَيْهِ لِيَأْکُلَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُ ضَبٌّ فَأَمْسَکَ يَدَهُ فَقَالَ خَالِدٌ أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ لَا وَلَکِنَّهُ لَا يَکُونُ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ فَأَکَلَ خَالِدٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ قَالَ مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ

علی بن عبداللہ ، ہشام بن یوسف، معمر، زہری، ابوامامہ بن سہل، ابن عباس رضی اللہ عنہ، خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھنا ہوا سوسمارلایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف کھانے کے لئے جھکے تو کہا گیا کہ یہ گوہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ روک لیا، اس پر خالد نے کہا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، لیکن یہ میری قوم کی زمین میں نہیں ہوتی، اس لئے میں اپنی طبیعت کو اس سے متنفر پاتا ہوں، چنانچہ خالد نے اس کو کھایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے، مالک نے بواسطہ ابن شہاب، ضب محنوذ کا لفظ روایت کیا ہے۔

Narrated Khalid bin Al-Walid:
"A roasted mastigure was brought to the Prophet who stretched his hand towards it to eat it. But it was said to him, "It is a mastigure." So he withdrew his hand. Khalid asked, "Is it unlawful to eat?" the Prophet said, "No, but it is not found in the land of my people and that is why I do not like eating it." So Khalid started eating (it) while Allah's Apostle was looking at him. An-Nadr said: 'Al-Khazira' (is prepared) from bran while 'Al-Harira' is prepared from milk.

یہ حدیث شیئر کریں