صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 382

پنیر کا بیان اور حمید نے بیان کیا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ سے زفاف کیا ( تو دعوت ولیمہ میں) آپ نے کھجوریں، پنیر اور گھی پیش کیا اور عمروبن ابی عمروانس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حیس تیار کرائی تھی

راوی: مسلم بن ابراہیم , شعبہ , ابوبشر , سعید , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَهْدَتْ خَالَتِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضِبَابًا وَأَقِطًا وَلَبَنًا فَوُضِعَ الضَّبُّ عَلَی مَائِدَتِهِ فَلَوْ کَانَ حَرَامًا لَمْ يُوضَعْ وَشَرِبَ اللَّبَنَ وَأَکَلَ الْأَقِطَ

مسلم بن ابراہیم، شعبہ، ابوبشر، سعید، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں میری خالہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوسمار (گوہ) پنیر اور دودھ بھیجا، چنانچہ سوسمار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر رکھا گیا اگر حرام ہوتا تو نہ رکھا جاتا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا اور پنیر کھایا۔

Narrated Ibn 'Abbas:
My aunt presented (roasted) mastigures, Iqt and milk to the Prophet . The mastigures were put on his dining sheet, and if it was unlawful to eat, it would not have been put there. The Prophet drank the milk and ate the Iqt only.

یہ حدیث شیئر کریں