صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 387

چھری سے گوشت کاٹنے کا بیان

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , جعفربن عمرو بن امیہ اپنے والد عمروبن امیہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ کَتِفِ شَاةٍ فِي يَدِهِ فَدُعِيَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَلْقَاهَا وَالسِّکِّينَ الَّتِي يَحْتَزُّ بِهَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

ابوالیمان، شعیب، زہری، جعفربن عمرو بن امیہ اپنے والد عمروبن امیہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ بکری کا ایک شانہ آپ کے ہاتھ میں تھا جسے آپ چھری سے کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے پھر نماز کے لئے اذان کہی گئی تو اس شانہ کو اور چھری کو جس سے گوشت کاٹ رہے تھے ایک طرف ڈال دیا اور کھڑے ہوگئے پھر نماز پڑھی لیکن وضو نہیں کیا۔

Narrated 'Amr bin Umaiyya
that he saw the Prophet holding a shoulder piece of mutton in his hand and cutting part of it with a knife. Then he was called for the prayer whereupon he put down the shoulder piece and the knife with which he was cutting it, and then stood for prayer without performing ablution again.

یہ حدیث شیئر کریں