صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ذبیحوں اور شکار کا بیان ۔ حدیث 467

ان روایات کا بیان جو شکار کرنے کے متعلق ہیں

راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , شام بن زید , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَوْا عَلَيْهَا حَتَّی لَغِبُوا فَسَعَيْتُ عَلَيْهَا حَتَّی أَخَذْتُهَا فَجِئْتُ بِهَا إِلَی أَبِي طَلْحَةَ فَبَعَثَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِکَيْهَا أَوْ فَخِذَيْهَا فَقَبِلَهُ

مسدد، یحیی ، شعبہ، شام بن زید، انس بن مالک کہتے ہیں کہ ہم نے مقام مرالظہران میں ایک خرگوش بھگایا اور لوگ اس کے پیچھے دوڑے لیکن اس کے پکڑنے سے عاجز رہے، میں اس کے پیچھے دوڑا، یہاں تک کہ اسے پالیا، میں اس کو ابوطلحہ کے پاس لے کر آیا تو انہوں نے اس کی دونوں رانیں اور دونوں کولہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبول کرلیا۔

Narrated Anas bin Malik:
We provoked a rabbit at Marr Az-Zahran till it started jumping. My companions chased it till they got tired. But I alone ran after it and caught it and brought it to Abu Talha. He sent both its legs to the Prophet who accepted them.

یہ حدیث شیئر کریں