صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قربانیوں کا بیان ۔ حدیث 540

نماز سے پہلے اگر کوئی ذبح کرلے تو دوبارہ (قربانی) کرے

راوی: علی بن عبداللہ , اسماعیل بن ابراہیم , ایوب , محمد , انس

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيُعِدْ فَقَالَ رَجُلٌ هَذَا يَوْمٌ يُشْتَهَی فِيهِ اللَّحْمُ وَذَکَرَ هَنَةً مِنْ جِيرَانِهِ فَکَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَذَرَهُ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ شَاتَيْنِ فَرَخَّصَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدْرِي بَلَغَتْ الرُّخْصَةُ أَمْ لَا ثُمَّ انْکَفَأَ إِلَی کَبْشَيْنِ يَعْنِي فَذَبَحَهُمَا ثُمَّ انْکَفَأَ النَّاسُ إِلَی غُنَيْمَةٍ فَذَبَحُوهَا

علی بن عبداللہ ، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، محمد، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا تو اس کو چاہئے کہ دوبارہ ذبح کرے، ایک شخص نے کہا یہ وہ دن ہے جس میں گوشت کی خواہش ہے اور اپنے پڑوسیوں کی حالت بیان کی، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو معذور سمجھا اور اس نے کہا کہ میرے پاس ایک چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے، جو دوبکریوں سے بہتر ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، میں نہیں جانتا کہ یہ اجازت سب لوگوں کے لئے ہے یا نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو مینڈھوں کی طرف متوجہ ہوئے یعنی ان کو ذبح کیا پھر لوگ بکریوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بکریاں ذبح کیں۔

Narrated Anas:
The Prophet said, "Whoever slaughtered the sacrifice before the 'Id prayer, should repeat it (slaughter another one)." A man said "This is the day on which meat is desired." Then he mentioned the need of his neighbors (for meat) and the Prophet seemed to accept his excuse. The man said, "I have a Jadha'a which is to me better than two sheep." The Prophet allowed him (to slaughter it as a sacrifice). But I do not know whether this permission was general for all Muslims or not. The Prophet then went towards two rams and slaughtered them, and the people went towards their sheep and slaughtered them.

یہ حدیث شیئر کریں