صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 576

کھجور کے رس کا بیان، جب تک کہ نشہ نہ پیداکرے

راوی: یحیی بن بکیر , یعقوب بن عبدالرحمن قاری , ابوحازم , سہل بن سعد ساعدی , ابواسید ساعدی

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُرْسِهِ فَکَانَتْ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَهِيَ الْعَرُوسُ فَقَالَتْ مَا تَدْرُونَ مَا أَنْقَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْقَعْتُ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنْ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ

یحیی بن بکیر، یعقوب بن عبدالرحمن قاری، ابوحازم ، سہل بن سعد ساعدی، ابواسید ساعدی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ولیمہ کی، اور اس وقت ان کی نئی نویلی دلہن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کر رہی تھی، انہوں نے کہا کہ آپ کو کیا معلوم کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس چیز کا عرق پلایا تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رات ہی کو لکڑی کے پیالے میں چند کھجوریں بھگو دی تھیں۔

Narrated Sahl bin Sad
Abu Usaid As Sa'idi invited the Prophet to his wedding banquet. At that time his wife was serving them and she was the bride. She said, ''Do you know what (kind of syrup) I soaked (made) for Allah's Apostle? I soaked some dates in water in a Tur (bowl) overnight. '

یہ حدیث شیئر کریں