صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ بیماریوں کا بیان ۔ حدیث 633

بچوں کی عیادت کا بیان

راوی: حجاج بن منہال , شعبہ , عاصم , ابوعثمان , اسامہ بن زید

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَاصِمٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ ابْنَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِ وَهُوَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَعْدٌ وَأُبَيٌّ نَحْسِبُ أَنَّ ابْنَتِي قَدْ حُضِرَتْ فَاشْهَدْنَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا السَّلَامَ وَيَقُولُ إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَمَا أَعْطَی وَکُلُّ شَيْئٍ عِنْدَهُ مُسَمًّی فَلْتَحْتَسِبْ وَلْتَصْبِرْ فَأَرْسَلَتْ تُقْسِمُ عَلَيْهِ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا فَرُفِعَ الصَّبِيُّ فِي حَجْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَفْسُهُ جُئِّثُ فَفَاضَتْ عَيْنَا النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هَذِهِ رَحْمَةٌ وَضَعَهَا اللَّهُ فِي قُلُوبِ مَنْ شَائَ مِنْ عِبَادِهِ وَلَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ إِلَّا الرُّحَمَائَ

حجاج بن منہال، شعبہ، عاصم، ابوعثمان، اسامہ بن زید، رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی نے آپ کی خدمت میں یہ پیغام بھیجا (اور سعد اور ابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے) کہ میری بیٹی کی موت قریب ہے، اس لئے ہمارے پاس تشریف لائیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا اور فرمایا کہ اللہ کی مرضی جو چاہے لے لے اور جو چاہے دے دے، اس لئے صبر کرنا چاہئے اور ثواب کا امیدوار رہنا چاہئے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قسم دیتے ہوئے ایک آدمی کو بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہم بھی کھڑے ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو اپنی گود میں لیا اور اس کی سانس اکھڑ رہی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھوں میں آنسو آگئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سعد نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ رحمت ہے، اللہ تعالیٰ جس بندے کے دل میں چاہتا ہے ڈال دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے مہربان بندوں پر ہی رحم کرتا ہے۔

Narrated Abu 'Uthman:
Usama bin Zaid said that while he. Sad and Ubai bin Ka'b were with the Prophet a daughter of the Prophet sent a message to him, saying. 'My daughter is dying; please come to us." The Prophet sent her his greetings and added "It is for Allah what He takes, and what He gives; and everything before His sight has a limited period. So she should hope for Allah's reward and remain patient." She again sent a message, beseeching him by Allah, to come. So the Prophet got up. and so did we (and went there). The child was placed on his lap while his breath was irregular. Tears flowed from the eyes of the Prophet. Sad said to him, "What is this, O Allah's Apostle?" He said. "This Is Mercy which Allah has embedded in the hearts of whomever He wished of His slaves. And Allah does not bestow His Mercy, except on the merciful among His slaves. (See Hadith No. 373 Vol. 2)

یہ حدیث شیئر کریں