سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1408

نیکی کا شکر ادا کرنے کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ثابت , انس

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْمُهَاجِرِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَتْ الْأَنْصَارُ بِالْأَجْرِ کُلِّهِ قَالَ لَا مَا دَعَوْتُمْ اللَّهَ لَهُمْ وَأَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِمْ

موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس فرماتے ہیں کہ مہاجرین صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارا اجروثواب تو انصار لے اڑے آپ نے فرمایا کہ نہیں جب تم ان کے لئے دعائے خیر کرتے رہو گے اللہ سے اور ان کی تعریف کرتے رہو گے۔ (تمہیں بھی اجر ملے گا)

Narrated Anas ibn Malik:
The Immigrants (Muhajirun) said: Apostle of Allah! the Helpers (Ansar) got the entire reward. He said: no, so long as you pray to Allah for them and praise them.

یہ حدیث شیئر کریں