سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 462

دن اور رات میں نمازیں کتنی تعداد میں فرض قرار دی گئیں

راوی: قتیبہ , نوح بن قیس , خالد بن قیس , قتادہ , انس

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَمْ افْتَرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی عِبَادِهِ مِنْ الصَّلَوَاتِ قَالَ افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَی عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَيْئًا قَالَ افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَی عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا فَحَلَفَ الرَّجُلُ لَا يَزِيدُ عَلَيْهِ شَيْئًا وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُ شَيْئًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ

قتیبہ، نوح بن قیس، خالد بن قیس، قتادہ، انس سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کس قدر نمازیں لازم قرار دی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ وقت نمازیں کی فرض قرار دی ہیں اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ان نمازوں میں آگے یا پیچھے کسی قسم کی کوئی نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو پانچ وقت کی نمازیں فرض قرار دی ہیں اس شخص نے قسم کھائی کہ میں اب ان نمازوں میں کوئی اضافہ نہیں کروں گا اور نہ کسی قسم کی کمی کوئی کمی کروں گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر اس شخص نے سچ کہا ہے تو یہ شخص جنت میں داخل ہو گیا۔

It was narrated that Anas said: “A man asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, how many prayers has Allah enjoined upon His slaves?’ He said: ‘Allah has enjoined upon His slaves (five) prayers.’ He said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, is there anything before them or after them?’ He said: ‘Allah has enjoined upon His slaves (five) prayers.’ The man swore that he would not do anything more or less than that. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If he is speaking the truth he will most certainly enter Paradise.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں