جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 1804

اون کالباس پہننا

راوی: علی بن حجر , خلف بن خلیفہ , حمید اعرج , عبداللہ بن حارث , ابن مسعود

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ عَلَی مُوسَی يَوْمَ کَلَّمَهُ رَبُّهُ کِسَائُ صُوفٍ وَجُبَّةُ صُوفٍ وَکُمَّةُ صُوفٍ وَسَرَاوِيلُ صُوفٍ وَکَانَتْ نَعْلَاهُ مِنْ جِلْدِ حِمَارٍ مَيِّتٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ وَحُمَيْدٌ هُوَ ابْنُ عَلِيٍّ الْکُوفِيُّ قَالَ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَعْرَجُ مُنْکَرُ الْحَدِيثِ وَحُمَيْدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَعْرَجُ الْمَکِّيُّ صَاحِبُ مُجَاهِدٍ ثِقَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَالْکُمَّةُ الْقَلَنْسُوَةُ الصَّغِيرَةُ

علی بن حجر، خلف بن خلیفہ، حمید اعرج، عبداللہ بن حارث، حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ جس دن اللہ نے موسیٰ کو ہم کلام ہونے کا شرف بخشا اس روز ان کے جسم پر ایک اون کی چادر، ایک اون کا جبہ اونی ٹوپی اور اونی شلوار تھی اور آپ کے پاؤں کی جوتیاں مردہ گدھے کی کھال سے بنی ہوئی تھیں۔ یہ حدیث غریب ہے ہم اس حدیث کو صرف حمید اعرج کی روایت سے جانتے ہیں یہ علی اعرج کے بیٹے ہیں اور منکرالحدیث ہیں جبکہ حارث بن قیس اعرج مکی جو مجاہد کے ساتھی ثقہ ہیں۔ (الکُمَّةُ) چھوٹی ٹوپی کو کہتے ہیں۔

Sayyidina Ibn Mas’ud (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “On the day, his Lord spoke to him, Musa had on him a woollen cloak and a woolen robe, a woollen small cap and woollen trousers. His sandals were made of the hide of a dead donkey.”

یہ حدیث شیئر کریں