جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قرأت کا بیان ۔ حدیث 865

قرائت کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول احادیث کے ابواب

راوی: بشر بن ہلال صواف بصری , جعفر بن سلیمان ضبعی , ہارون اعور , بعیل , عبداللہ بن شقیق , عائشہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ عَنْ هَارُونَ الْأَعْوَرِ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فَرُوحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَارُونَ الْأَعْوَرِ

بشر بن ہلال صواف بصری، جعفر بن سلیمان ضبعی، ہارون اعور، بعیل، عبداللہ بن شقیق، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا (فَرُوحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ) یعنی راء پر پیش پڑھا۔ یہ حدیث حسن غریب ہے ہم اسے صرف ہارون اعور کی روایت سے جانتے ہیں۔

Sayyidah Aisha (RA) reported that the Prophet (SAW) used to recite: فَرُوحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ (56:89)

[Ahmed 3991,Ahmed 5834]

یہ حدیث شیئر کریں