سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 1659

مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہورتا ہے

راوی: مجاہد بن موسیٰ , قاسم بن مالک مزنی , جریری , ابونضرة , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِيُّ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا صُمْنَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَکْثَرُ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ

مجاہد بن موسی، قاسم بن مالک مزنی، جریری، ابونضرة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ہم تیس روزوں کی بنسبت انتیس روزے زیادہ بار رکھتے ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: (The months in which) We fasted twenty-nine days at the time of the Messenger of Allah P.B.U.H were more than (the months in which) we fasted thirty days. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں