سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ تیمم کا بیان ۔ حدیث 583

جنبی اس حالت میں سو سکتا ہے پانی کو ہاتھ لگائے بغیر

راوی: علی بن محمد , وکیع , سفیان , ابواسحق , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُجْنِبُ ثُمَّ يَنَامُ کَهَيْئَتِهِ لَا يَمَسُّ مَائً قَالَ سُفْيَانُ فَذَکَرْتُ الْحَدِيثَ يَوْمًا فَقَالَ لِي إِسْمَعِيلُ يَا فَتَی يُشَدُّ هَذَا الْحَدِيثُ بِشَيْئٍ

علی بن محمد، وکیع، سفیان، ابواسحاق ، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ ایسا بھی ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنبی ہوئے پھر اسی حالت میں پانی چھوئے بغیر ہی سو گئے ، امام سفیان کہتے ہیں کہ ایک روز میں نے یہ حدیث ذکر کی تو اسماعیل نے مجھے کہا اے جوان اس حدیث کو کسی چیز سے مضبوط کرنا چاہیے ۔

It was narrated from' Aishah that the Messenger of Allah would become sexually impure then sleep as he was, without touching water. Sufyan said: "I mentioned this Hadith one day, and Isma'il said to me: 'O young man, you should support this Hadith with something else.' "

یہ حدیث شیئر کریں