سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ صدقات کا بیان ۔ حدیث 564

ضمانت کا بیان

راوی: محمد بن صباح , عبدالعزیز بن محمد , عمرو بن ابی عمرو , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارَوَرْدِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا لَزِمَ غَرِيمًا لَهُ بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا عِنْدِي شَيْئٌ أُعْطِيکَهُ فَقَالَ لَا وَاللَّهِ لَا أُفَارِقُکَ حَتَّی تَقْضِيَنِي أَوْ تَأْتِيَنِي بِحَمِيلٍ فَجَرَّهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمْ تَسْتَنْظِرُهُ فَقَالَ شَهْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنَا أَحْمِلُ لَهُ فَجَائَهُ فِي الْوَقْتِ الَّذِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيْنَ أَصَبْتَ هَذَا قَالَ مِنْ مَعْدِنٍ قَالَ لَا خَيْرَ فِيهَا وَقَضَاهَا عَنْهُ

محمد بن صباح، عبدالعزیز بن محمد، عمرو بن ابی عمرو، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک مرد نے اپنے دس دینار کے مقروض کا پیچھا کیا اس نے کہا میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ تمہیں دلا دوں بولا اللہ کی قسم میں تمہارا پیچھا نہ چھوڑو گا یہاں تک کہ تم میرا قرض ادا کرو یا ضامن دو وہ اسے نبی کے پاس کھینچ لایا تو نبی نے قرض خواہ سے کہا تم اسے کتنی مہلت دیتے ہو؟ اس نے کہا ایک ماہ۔ آپ نے فرمایا میں اس کی ضمانت دیتا ہوں پھر وہ قرض دار اس وقت قرض خواہ کے پاس پہنچا جس وقت کا آپ نے فرمایا تھا نبی نے اس سے پوچھا کہ یہ مال تم نے کہاں سے حاصل کیا کہنے لگا کہ ایک خزانہ سے۔ آپ نے فرمایا اس میں کوئی بھلائی نہیں اور اس کا قرضہ خود ادا فرمایا ۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that during the time of the Messenger of Allah, a man pursued a debtor who owed him ten Dinar, and he said: "I do not have anything to give you." He (the creditor) said: "No, by Allah, I will not leave you until you pay the debt or you bring me a guarantor." Then he dragged him to the Prophet and the Prophet said to him: "How long will you wait?" He said: "One month." The Messenger of Allah said: "I will be a guarantor for him." Then he came to him at the time the Prophet had said, and the Prophet said to him: "Where did you get this from?" He said: "From a mine." He said: "There is nothing good in it," and he paid the debt for him.

یہ حدیث شیئر کریں