سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 929

راہِ اللہ میں چوکیدار اور اللہ اکبر کہنے کی فضیلت ۔

راوی: عیسی بن یونس , محمد بن شعیب بن شابور , سعید بن خالد بن ابی طویل , انس بن مالک

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أَبِي الطَّوِيلِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حَرَسُ لَيْلَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ صِيَامِ رَجُلٍ وَقِيَامِهِ فِي أَهْلِهِ أَلْفَ سَنَةٍ السَّنَةُ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَسِتُّونَ يَوْمًا وَالْيَوْمُ کَأَلْفِ سَنَةٍ

عیسی بن یونس، محمد بن شعیب بن شابور، سعید بن خالد بن ابی طویل، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اللہ کے راستہ میں ایک شب کی پہرہ داری مرد کے اپنے گھر میں سال بھر کے روزوں اور شب بیداری سے افضل ہے ایک سال تین سو ساٹھ یوم کا اور ایک یوم ہزار سال کے برابر۔

It was narrated that Sa'eed bin Khalid bin Abu Tuwail said: I heard Anas bin Malik saying: I heard the Messenger of Allah say: "Standing guard one night in the cause of Allah is better than a man fasting and praying, among his family, for a thousand years. The year is three hundred and sixty days and a day is like a thousand years." (Maudu)

یہ حدیث شیئر کریں