مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مدینہ کا بیان ۔ حدیث 1288

اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدینہ کا نام

راوی:

وعن جابر بن سمرة قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " إن الله سمى المدينة طابة " . رواه مسلم

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔ (مسلم)

تشریح
" اللہ تعالیٰ نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے" کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لسان مقدس کے ذریعہ مدینہ کا نام طابہ ظاہر فرمایا ہے، اور ایک روایت میں " طیبہ" ہے جس کے معنی ہیں " پاک و خوش" یعنی یہ شہر مقدس کفر و شرک کی نجاستوں سے پاک ہے، اس کی آب و ہوا طبائع سلیم کو موافق ہے اور یہاں کے رہنے والے خوش و خرم ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں