مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق ۔ حدیث 589

قریش کے حق میں دعا

راوی:

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " اللهم أذقت أول قريش نكالا فأذق آخرهم نوالا " . رواه الترمذي

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! تونے قریش کو ابتداء میں (غزوہ بدر اور غزوہ احزب کے موقع پر شکت وتباہی کا ) عذاب چکھایا (جب کہ انہوں نے دین حق کی مخالفت اور تیرے رسول کا راستہ اختیار کر رکھا تھا ) پس اب (جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے اور تیرے رسول کی اطاعت اختیار کرکے دین اور مسلمانوں کو تقویت ومدد پہنچائی ہے تو ) آخر میں ان کو عطاء وبخشش سے نوازدے ۔ (ترمذی )

یہ حدیث شیئر کریں