مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 784

سرکار رسالت سے حسنین کی جسمانی مشابہت

راوی:

وعن أنس قال : لم يكن أحد أشبه بالنبي صلى الله عليه و سلم من الحسن بن علي وقال في الحسن أيضا : كان أشبههم برسول الله صلى الله عليه و سلم . رواه البخاري

اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی نہیں تھا نیز حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی کہا کہ وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ مشابہ تھے (بخاری )

تشریح
آگے دوسری فصل میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت آ رہی ہے جس میں انہوں نے تفصیل بیان فرمائی ہے کہ سر سے سینہ تک تو حسن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ تھے اور باقی نیچے کے جسم میں حسنین رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ تھے ،

یہ حدیث شیئر کریں