مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ مناقب کا جامع بیان ۔ حدیث 872

انصار اور ان کی اولاد در اولاد کے حق میں دعا

راوی:

وعن زيد بن أرقم قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " الله اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار وأبناء أبناء الأنصار " . رواه مسلم

" اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی : اے اللہ ! انصار کے بیٹوں کو ، اور انصار کے پوتوں کو بخش دے ۔ " (مسلم )

تشریح :
پہلے درجہ والے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہوئے دوسرے درجہ والے تابعین اور تیسرے درجہ والے تبع تابعین ہوئے ، پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے تینوں قرنوں کے حق میں دعا فرمائی جو " خیر القرون " کا مصداق ہیں اور یہ بھی بعید نہیں کہ " بیٹوں " اور " پوتوں " سے ان کی قیامت تک کی نسلیں مراد ہوں جن میں " بیٹوں " کے ساتھ " بیٹیاں " بھی شامل ہوں کیونکہ " ابناء " کا لفظ " اولاد " کے معنی پر بھی محمول ہوسکتا ہے ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں