سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 238

کسی قریشی شخص کو باندھ کر قتل نہیں کیا جاسکتا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ عَنْ مُطِيعٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ لَا يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ صَبْرًا بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ سَمِعْتُ مُطِيعًا يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد فَسَّرُوا ذَلِكَ أَنْ لَا يُقْتَلَ قُرَشِيٌّ عَلَى الْكُفْرِ يَعْنِي لَا يَكُونُ هَذَا أَنْ يَكْفُرَ قُرَشِيٌّ بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ فَأَمَّا فِي الْقَوَدِ فَيُقْتَلُ

عبداللہ مطیع کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے آج کے دن کے بعد قیامت کے دن تک کسی قریشی شخص کو باندھ کر قتل نہیں کیا جاسکتا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں علماء نے اس کی وضاحت یہ کی ہے کسی قریشی شخص کو کافر ہونے کی وجہ سے قتل نہیں کیا جاسکتا یعنی یہ نہیں ہوسکتا کہ آج کے بعد کوئی قریشی شخص کافر ہوجائے البتہ قصاص کے اندر قتل کیا جاسکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں